پاکستان جتنا کوئی ملک دہشت گردی سے متاثر نہیں ہوا.حکومت کے اقدامات سے آج ملک پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت ہے: نواز شریف

  پاکستان جتنا کوئی ملک دہشت گردی سے متاثر نہیں ہوا.حکومت کے اقدامات سے آج ملک پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت ہے: نواز شریف

ہانگ کانگ میں ون بیلٹ ون روڈ پاکستان سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے، 2013 ءسے پہلے جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد تھی، رواں سال جی ڈی پی کی شرح 5 فیصد ہے جس میں آئندہ 2 سال میں مزید اضافہ ہوگا، ہماری پہلی ترجیح معاشی استحکام تھی اورپاکستان میں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیا، بجٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، معیشت میں اصلاحات لانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں، پائیدار ترقی کے باعث پاکستان کا شمار 25 بہترین معیشتوں میں ہوگا، پاکستان میں خدمات کا شعبہ تیزی سے ترقی پارہا ہے۔۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے، سرمایہ دار اعتبار کررہے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں،، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وژن 2025 ءکے تحت پائیدار ترقی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے،سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا اہم حصہ ہے اور اس سے وسط ایشیا اور یورپ تک رسائی ملے گی،

Most Popular