پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہائی بلڈ پریشر کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہائی بلڈ پریشر کا دن منایا جارہا ہے

دن منانے کا مقصد عوام کو ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات ، علامات ، بروقت تشخیص اورعلاج سے آگاہ کرنا ہے،،خاموش قاتل کہلانےوالی بیماری ہائی بلڈ پریشر بہت سے بیماریوں کا سبب بنتی ہے،،ماہرین طب کےمطابق بلڈ پریشر کا دل کی بیماریوں سے انتہائی گہرا تعلق ہے اور دل کے امراض میں مبتلا زیادہ تر مریض اضافی وزن اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں لہٰذا دل کے امراض کو کم سے کم کرنے کیلئے موٹاپا اور بلڈ پریشر پر کنٹرول اشد ضروری ہے،،دوسری جانب برین ہیمرج یعنی دماغ کی شریان پھٹنا بھی ہائی بلڈ پریشرسےہی ہوتا ہے،،عالمی دن کے موقع پر مریضوں کو مشورے اور لٹریچر کی فراہمی بھی کی جائے گی تاکہ وہ ان پر درج ہدایات پر عمل کرتے ہوئے موذی امراض سے بچ سکیں۔

Most Popular