گڈزٹرانسپوٹرز کے رہنماؤں نے دس روزسے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردی

 گڈزٹرانسپوٹرز کے رہنماؤں نے دس روزسے جاری  ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردی

اسپیکرآغا سراج درانی،صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ اورسہیل انورسیال گڈز ٹرانسپورٹرزکے احتجاجی کیمپ پہنچے،،سندھ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے دس روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ آغا سراج درانی نے ٹرانسپورٹرزکومسائل کے حل کیلئے اسمبلی میں قانون سازی کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی.
گڈزٹرانسپورٹرز کے رہنما نثارجعفری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں, مسائل کے حل کے لیے سندھ حکومت کے مشکور ہیں,صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، حکومت ٹرانسپورٹرز کے مطالبات کی قانونی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گی,گڈز ٹرانسپوٹرز کی جانب کی جانیوالی ہڑتال کے خاتمے کے اعلان کے بعد اڈے سے ٹرکوں کی روانی شروع ہوگئی

Most Popular