مشرقی سرحد پر خطرات کے باعث ہماری آپریشنل تیاریاں کم نہیں ہوں گی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار پاک فوج کو لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشنل تیاریوں بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کے جواب میں پاک فوج کے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار پاک فوج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مشرقی سرحد پر خطرات کے پیش نظر جواب میں ہماری تیاریاں کم نہیں ہوں گی