سوئی ناردن گیس حکام نے عدم ادائیگی پرلاہور میں ریلوے کی سات کالونیوں کے گیس کنکشن منقطع کردیئے ۔

سوئی ناردن گیس حکام نے عدم ادائیگی پرلاہور میں ریلوے کی سات کالونیوں کے گیس کنکشن منقطع کردیئے ۔

ریلوے کامالی بحران شدت اختیارکرگیا ہے اورسوئی ناردرن کو واجبات کی عدم ادائیگی پر سات کالونیوں کےکنکشن کاٹ دیئےگئے ہیں۔ گس سے محروم ہونے والی کالونیوں میں بوگی روڈ،وائرلیس کالونی،گڑھی شاہو،مغل پورہ،سوئی گیس کالونی اور ڈی ایس آفس شامل ہیں۔علاقہ مکینوں کاکہناہےکہ پچھلےدس روزسےگیس کی فراہمی منقطع ہےجس کی وجہ سےان کوشدید مشکلات کاسامناہے۔ دوسری جانب ریلوے حکام کاکہناہےکہ محکمے کےپاس پیسےنہیں جس کی وجہ سےدیگرمحکموں کوواجبات کی ادائیگی میں دشواری پیش آرہی ہے۔ وفاقی حکومت کو فنڈزکی فراہمی کاکہاہےتاہم ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔ دوسری جانب تنخواہیں نہ ملنےپرریلوے کی پریم یونین نےکل لاہورریلوے اسٹیشن پرمظاہرے کااعلان کیاہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular