پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایاجارہاہے

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایاجارہاہے

اقوام متحدہ نے انیس سوبانوے میں سترہ اکتوبر کو باضابطہ طور پرغربت کے خاتمہ کا عالمی دن قرار دیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد غربت کی زندگی گزارنے والے بچوں اور خاندانوں کی حالت زار اور ان کے حقوق دلانے کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔ سترہ اکتوبرکا دن غربت اور محرومی کی زندگی گزارنے والے لوگوں کی مشکلات کو سمجھنے اور ان کے مسائل کو سننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس دن غربت، محرومی اور عدم مساوات کے خاتمے، بچوں کے حقوق کے تحفظ اور غریب عوام کی حالت زار اور ان کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے سیمینارز، مذاکروں، مباحثوں اور خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مخیر حضرات اور ادارے غریب عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں معاونت فراہم کرتے ہیں تاکہ معاشرے کے غریب عوام کو با عزت ذریعہ معاش میسر آسکے اور وہ اپنے خاندانوں کی خودکفالت کرنے کے قابل ہو جائیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular