پاکستان سمیت دنیا بھر میں آثارقدیمہ کا دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آثارقدیمہ کا دن آج منایا جارہا ہے

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے انیس سو بہتر کو پہلی بار قدیم تہذیبوں اور آثار کو محفوظ بنانے کے کنونشن کی منظوری دی۔ کسی بھی ملک و قوم کی پہچان اس کا ثقافتی ورثہ ہوتا ہے۔ پاکستان میں ساڑھےچھ ہزارسال قدیم ورثہ موہن جوداڑو کواقوام متحدہ نے ثقافتی ورثے میں شامل کیاموئن جودڑوکے تاریخی کھنڈرات،ٹیکسلا کے تاریخی آثار،تخت بھائی میں بدھ مت کے کھنڈرات اورسری بہوال، مکلی ٹھٹھہ میں موجودتاریخی یادگاریں، قلعہ روہتاس عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں، مگر حکومت کی عدم توجہی سے یہ سب اپنی اصل خوبصورتی کھو رہے ہیں صدیوں سے آباد شہرلاہور اپنی تاریخ کے نشیب و فراز اوراپنے ثقافتی ورثے کیلئے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے لیکن آج لاہور کے ثقافتی ورثے کو حکومتی عدم توجہ ، فنڈز کی عدم دستیابی اور معاشرتی بے حسی کے باعث شدید خطرات لاحق ہیں۔

Most Popular