پنڈی بھٹیاں،بہاولپور اور منکیرہ میں ٹریفک حادثات کے دوران گیارہ افراد جاں بحق

پنڈی  بھٹیاں،بہاولپور اور منکیرہ میں ٹریفک حادثات کے دوران  گیارہ افراد جاں بحق


منکیرہ میں جھنگ بھکر روڈ پر کیسانوالہ کے قریب کار مسافر وین سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دس شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پنڈی بھٹیاں میں موٹروے پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ بہاولپور میں نورپور نورنڈا کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونیوالی بس کراچی سے بہاولپور آرہی تھی۔ زخمیوں کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کردیا گیا ہے۔

Most Popular