کراچی کے لوگوں کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑ رہے ہیں، سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال

کراچی کے لوگوں کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑ رہے ہیں، سربراہ پاک سرزمین پارٹی  مصطفیٰ کمال

کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ،،، آج ہم بدترین دشمن جماعت کے میئر کیلئے حقوق مانگ رہے ہیں،،، کراچی کے لوگوں کے وارث موجود ہیں جو پچھلے تیرہ دنوں سے سڑکوں پر ہیں،،،، انہوں نے کہا کہ ان کے کارکنان آخری دم تک پرامن رہیں گے کیونکہ ان کی تربیت پرامن رہنے کی کی گئی ہے،،، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو کراچی رہنے کے قابل شہر نہیں رہے گا, مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے پولیس کے محکمہ کو برباد کردیا ہے،،، اب وہی رینجرز کے اختیارات پر سیاست کر کے کراچی کے لوگوں کی سیکورٹی سے کھیل رہے ہیں ،،، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رینجرز اختیارات کا مسئلہ فوری طور پر حل کرے ،،، اگر رینجرز کو اختیارات نہ دینے کی وجہ سے شہر میں کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو وزیراعلیٰ سندھ ذمہ دار ہوں گے, ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی والوں کے حقوق کیلئے لڑ رہا ہوں،،،ان لوگوں کو میری کال پر ایک دن کیلئے نکلنا ہوگا

Most Popular