شمالی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، شمالی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی شدت اختیار کر گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود جبکہ میدانی علاقوں مین سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، تاہم مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، سب سے زیادہ بارش کالام بارہ ، مالم جبہ نو ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ برفباری مالم جبہ میں چار ، انچ ریکارڈ کی گئی، ملک میں درجہ حرارت گوپس میں منفی سات ، سکردو منفی چھ ، استور منفی پانچ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔