قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتیں عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ کیخلاف بیان پر سراپا احتجاج بن گئیں
قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتیں عمران خان اور شیخ رشید کی پارلیمنٹ کیخلاف بیان بازی پر کیخلاف متحد ہوگئیں۔ عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ قرارداد میں عمران خان کے پارلیمنٹ کیخلاف الفاظ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد کے متن کے مطابق پارلیمنٹ ملک کے بیس کروڑ عوام کا نمائندہ ایوان ہے۔ ایوان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف لاہور میں پارلیمنٹ کے لئے کہے گئے نازیبا الفاظ کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان میں جمہوریت کے نظام کے علاوہ کسی اور نظام کی گنجائش نہیں۔ قرار داد منظور کئے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا