تحریک انصاف نےمبینہ پولیس مقابلےمیں نقیب محسود کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کے نام مراسلہ لکھا گیا ہے۔ جس میں کراچی میں نقیب محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے, تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جانب سے تحریر مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نقیب محسود وزیرستان کا رہائشی اور ایک امن پسند شہری تھا۔ کراچی میں مبینہ طور پر ایک جعلی پولیس مقابلے میں نقیب محسود کو قتل کیا گیا۔ سندھ اور پنجاب میں اس قسم کا ماورائے قانون ظالمانہ سلوک سخت تشویشناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ آخر کب تک یہ امتیازی سلوک روا رکھا جائے گا اور کب تک ہم اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ اس مبینہ قتل کی فوری طور پر عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔ مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ بیگناہ شہری کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے