یتیم خانوں کے ننھے مکین بھی چمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں شاہینوں کی جیت کے لیے دعا گو,

 یتیم خانوں کے ننھے مکین بھی چمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں شاہینوں کی  جیت کے لیے دعا گو,

تاریخ میں پہلی مرتبہ چمپئینز ٹرافی کا فائنل میچ روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے مابین کھیلا جائے گا،، اس میچ کے حوالے سے پوری دنیا میں شائقین کرکٹ دل تھامے بیٹھے ہیں،، ہرکسی کی نظریں شاہینوں پر ٹکی ہیں،،، پوری قوم کی طرح ننھے شائقین نے بھی گرین شرٹس کی جیت کی خواہش کااظہار کیاہے،،، یتیم خانے میں پلنے والے بچے بھی کرکٹ کے دیوانے نکلے،،، اوول میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے متعلق بچے انتہائی پرجوش ہیں،، کسی نے کہا کہ سرفراز دھوکا نہیں دےگا،،،تو کسی نے بابر اعظم کے بلے کی دھوم کا دعوی کیا،، تو کوئی محمد عامر کا متوالہ نکلا،، ننھے شائقین کا کہناہے کہ بھارت کے خلاف میچ جیتنا مشکل ہے،، لیکن اگر کھلاڑی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریں تو بھارت کو مات دینا کوئی بڑی بات نہیں۔ بچوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بھارت پاکستان کے ساتھ میچ نہں کھیلنا چاہتا چمپئینز ٹرافی میں بھارت کو ہرا کر گرین شرٹس بھارتی ہٹ دھرمی کو توڑ دیں گے،،

Most Popular