قوم کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ بالکل نہیں ہوگی،،

قوم کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان  میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ بالکل نہیں ہوگی،،

پاک بھارت ٹاکرا،، وزیراعظم نے بھی خوشخبری دے دی،،، پاک بھارت میچ کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی،،، وزیراعظم کے جاری کردہ حکم کے بعد وزارت پانی و بجلی نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے طلب ورسدکی تفصیلات بھی حاصل کیں،، متعلقہ اداروں نے وزیراعظم کو حکم کی تعمیل کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی،،، دوسری جانب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک حکام کو ہدایت کی ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستانی ٹیم فائنل جیت کر قوم کو عید الفطر کا تحفہ دے گی،،، دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم انشاءاللہ فاتح بن کر لوٹے گی۔

Most Popular