آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

 آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،فیصل آباد،ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہزارہ، ڈی آئی خان ڈویژن اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش لاہور میں پچیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بارکھان میں سترہ قصور میں پندرہ، سیالکوٹ آٹھ، ملتان چھ، گوجرانوالہ چار جبکہ گجرات میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ادھر ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا۔

Most Popular