نیوی کے سیلر نے چیمپئنز ٹرافی میں حریفوں کی مضبوط ٹیموں کو تباہ کردیا،

نیوی کے سیلر نے چیمپئنز ٹرافی میں حریفوں کی مضبوط ٹیموں کو تباہ کردیا،

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان اپنی شاندار کارکردگی کے بعد صرف چار میچز میں شائقین کے دلعزیز بن گئے،،،بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے فخر زمان کا تعلق ضلع مردان سے ہے وہ 5 بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں،،، کاٹلنگ کے چھوٹے سے گاؤں انزریلے کی گلی کوچوں میں کرکٹ کھیل کر جوان ہونے والے فخر زمان 16 سال کی عمر میں 2007 میں پاکستان نیوی میں بطور سیلر بھرتی ہوئے اور کراچی منتقل ہوگئے۔ لیکن ان میں کرکٹ کا جنون پھر بھی کم نہ ہوا اور وہ نیوی کی ملازمت کو خیر باد کہہ کر کراچی بلیوز کی طرف سے 2013 میں ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ بن گئے۔ فخر زمان نے 2016 کے پاکستان کپ میں خیبر پختون خوا کی نمائندگی کرتے ہوئے 297 رنز بنائے جس میں ایک سینچری اور 2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اس کے بعد وہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر کا حصہ بن گئے،، بہترین کارکردگی کا تسلسل انہیں قومی ٹیم میں لانے پر مجبور کردیا،، پاکستانی اوپنر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچ سے انٹر نیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا اور اپنے تیسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف اظہر علی کے ساتھ 118 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ کھیلی۔

Most Popular