فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا معاملہ پولیس ہی بہتر جانتی ہے, فاروق ستار کو عدالت سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے,وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

 فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا معاملہ پولیس ہی بہتر جانتی ہے, فاروق ستار کو عدالت سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے,وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیہون شریف کے قریب اپنے آبائی حلقے بہان سید آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ کو مردم شماری سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا, مردم شماری کا عمل خفیہ رکھا جائے گا تو خدشات جنم لیں گے, تمام اعداد و شمار نہیں، بلاک میں موجود گھروں اور افراد کا ڈیٹا شیئر کیا جانا چاہیے, وزیراعلیٰ سندھ نے فاروق ستار سے متعلق بتایا کہ اُنہیں پولیس نے گرفتار نہیں کیا, عدالت نے فاروق ستار کی گرفتار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔۔ معاملے کا علم نہیں، لیکن پولیس نے فاروق ستار کو عدالت میں پیش ہونے کا کہا,وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ سیہون کے متاثرین کو جلد معاوضہ ملے گا, متاثرین کی تصدیق کے لئے کمشنر حیدر آباد کو کہا ہے, تصدیق کے بعد اصل شہداء اور زخمیوں کے ورثا کو معاوضہ دیا جائے گا

Most Popular