پاکستان کے بالائی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش آج ہوگی۔

پاکستان کے بالائی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش آج ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، اس دوران کوئٹہ، قلات،ژوب، مکران، ڈی جی خان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کوئٹہ، مکران، ڈی جی خان، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ڈی جی خان01، چلاس01،کالام 01 ملی میٹر ہوئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات میں کالام،استور ، مالم جبہ منفی 02 گوپس، بگروٹ0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular