پینتیس کروڑ کے بنگلے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ جو بنگلہ ڈھونڈے گا اسے تحفہ میں دیدوں گا, سپیکر کے پی اسمبلی

پینتیس  کروڑ کے بنگلے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ جو بنگلہ ڈھونڈے گا اسے تحفہ میں دیدوں گا, سپیکر کے پی اسمبلی

وزیراعلی کے پی پرویز خٹک سپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصر پر مبینہ طور پر بدعنوانی کے الزمات کیخلاف ان کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے, پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کے معاملے پرڈی جی نیب سے بات ہوئی ہے۔ ڈی جی نیب کوبتایا کہ اسد قیصر پربدعنوانی کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ ڈی جی نیب نے کہا اگر الزام جھوٹا ثابت ہوا تو الزام لگانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی,کے پی اسمبلی کے سپیکرد قیصرنے اپنے اوپرعائد الزامات مسترد کردیے, کہا الزامات سے میری اور خاندان کی ساکھ خراب ہوئی جس کے لیے قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہوں۔ پینتیس کروڑ کے بنگلے کا جھوٹا الزام لگایا گیا, جو بنگلہ ڈھونڈے گا اسے تحفے میں دیدوں گا,پرویز خٹک کہتے ہیں کہ اسپیکر درویش آدمی ہیں ان پر لگائے گئے الزامات کو نہ صرف مسترد کرتے ہیں بلکہ جھوٹے الزمات لگانے والے عناصر کا تعاقب کیا جائے گا

Most Popular