بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل بھی ہم نے بلایا, فوج اکیلے کچھ نہیں کر سکتی، تمام اداروں کو آگے بڑھ کر اور مل کر کام کرنا ہوگا, آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل بھی ہم نے بلایا, فوج اکیلے کچھ نہیں کر سکتی، تمام اداروں کو آگے بڑھ کر اور مل کر کام کرنا ہوگا, آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نوجوان نسل کے کردار پر جی ایچ کیو میں سیمینار سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میں روز اپنے بچوں کا درد سہتا ہوں, فاٹا اور وزیرستان میں جب بھی کوئی فوجی جوان شہید ہوتا ہے اس کا غم اپنے دل پر محسوس کرتا ہوں۔ ملک میں دہشتگردی سے جب کوئی عام شہری شہید ہوتا ہے تو میری آنکھ پرنم ہوتی ہے۔ سندھ سے سیمینار میں آئے ماہر تعلیم خالد حمید کے سوال کا جواب دینے آرمی چیف خود کھڑے ہو گئے اور کہا کہ اکیلی فوج کچھ نہیں کر سکتی, فوج بھی اسی معاشرے کا حصہ ہے, ان کا کہنا تھا کہ کراچی یا بلوچستان میں کچھ ہو تو فوج آئے۔ ریکوڈیک پر فوج کام کر رہی ہے, انڈس واٹر ٹریٹی پر ہم کام کر رہے ہیں۔ کلبوشن کے لئے وکیل ہم نے بلایا, یہ ملک سب کا ہے اور سب کی ذمہ داری ہے۔ ساری ذمہ داری صرف آرمی پر ڈالنے سے ملک آگے نہیں جا سکتا,آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پوری قوم فوج، پولیس اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہو۔فوج اکیلے کچھ نہیں کر سکتی۔ تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں فوج اور اس سے پہلے بالخصوص مجھے بھی ٹارگٹ کیا گیا۔ پہلا فیصلہ کیا تو بیٹے نے کہا کہ آپ نے ایک پاپولر لیکن غلط فیصلہ کیا۔ دوسرا فیصلہ کیا تو بیٹے نے کہا کہ اب آپ نے ان پاپولر مگر درست فیصلہ کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل سٹریٹ فارورڈ ہے، ہماری سمت بہتر بنا دے گی

Most Popular