بھارت کی جانب سے ویانا کنونشن کی خلاف ورزیوں کے الزامات سے خود بھارت بے نقاب ہوا: دفتر خارجہ

 بھارت کی جانب سے ویانا کنونشن کی خلاف ورزیوں کے الزامات سے خود بھارت بے نقاب ہوا: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نفیس ذکریہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے،،، بھارت ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے کارکنوں کی تعداد بڑھا رہا ہے،،مظالم چھپانے کیلئےکشمیر میں ٹی وی چینلز کی نشریات بند کر دی گئیں،،، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائےترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ویانا کنونشن کی خلاف ورزیوں کے الزامات سے خود بھارت بے نقاب ہوا، پاکستان چند معاملات میں عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتا،،کلبھوشن کا معاملہ بھی بھی اسی کیٹگری میں آتا ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے،، چمن بارڈر کا معاملہ حل ہونے تک بارڈر کھولنا شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، سروے مکمل ہو چکا،معاملہ حل ہوگا تو پاک افغان سرحد کھول دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک اقتصادی ترقی کا منصوبہ ہے جس سے صرف پاکستان اور چین کو ہی نہیں خطے کے ممالک کو فائدہ ہو گا۔

Most Popular