داعش نوجوان نسل کو ٹارگٹ کر رہی ہے،،ہمیں معاشرے سے انتہا پسندی ختم کرنی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

 داعش نوجوان نسل کو ٹارگٹ کر رہی ہے،،ہمیں معاشرے سے انتہا پسندی ختم کرنی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

جنرل ہیڈ کوارٹرز میں انتہا پسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کا کردار کے نام سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد حاصل کردہ کامیابیوں کو برقرار رکھنے کیلئے ہے، انتہا پسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کا کردار کے نام سے یہ سیمینار بھی آپریشن ردالفساد کے سلسلے کی کڑی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ داعش جیسی دہشتگرد تنظمیں نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں اور ان کے ذہنوں کو ہدف بنارہی ہیں، ایک ریاست ہونے کے ناطے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو داعش ے خطرے سے بچایا جائے،، ایسے میں نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنیکی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، ہمیں اس خطرے سے آگاہی اور اس سےبچنے کی تدابیر کرنا ہونگی، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جاری آپریشنز میں ملنے والی کامیابیاں نوجوانوں کی مرہون منت ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90فیصدقربانیاں فوجی جوانوں کی ہیں، ہمیں اپنے جوانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینا چاہیے، آپریشن ردالفسادکامقصدامن اوراستحکام لاناہے، معاشرےسےانتہاپسندی کاخاتمہ اہم ہدف ہے، ہم نوجوانوں، افسران کی قربانیوں اور کامیابیوں کوضائع نہیں ہونےدینگے، ہمیں کامیابیوں کےتسلسل کو جاری رکھنا ہوگا

Most Popular