پاکستان عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتا, بھارت کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا, دفترخارجہ

 پاکستان عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتا, بھارت کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا, دفترخارجہ

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ڈیکلریشن کے تحت قومی سلامتی کے معاملات پرعالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتے, پاکستان عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کار کے حوالے سے اعلامیہ جمع کرا چکا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ ہمارے قانونی ماہرین نے عالمی عدالت انصاف میں بھی یہی موقف اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا, کلبھوشن نے ایک نہیں دو بار جرائم کا اعتراف کیا,ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ماضی میں عالمی عدالت انصاف نے تین مرتبہ اس قسم کا فیصلہ دیا اور تینوں فیصلے امریکا کے خلاف دیے گئے تھے۔ نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے کلبھوشن یادیو کے ساتھیوں تک رسائی مانگی ہے لیکن بھارت نے پاکستان کو مثبت جواب نہیں دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوہزار آٹھ کا قونصلر رسائی کا معاہدہ موجود ہے۔ کلبھوشن جیسے مقدمات میں رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ آف دی کیس پر ہوتا ہے

Most Popular