اپراورکزئی ایجنسی، سکیورٹی فورسسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ کے دوران چھ شدت پسند ہلاک، ایک اہلکار شہید ۔

اپراورکزئی ایجنسی، سکیورٹی فورسسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ کے دوران چھ شدت پسند ہلاک، ایک اہلکار شہید ۔

جھڑپ اپراورکزئی کے علاقے وچہ ونہ میں ہوئی، اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں چھ شدت پسند ہلاک اور ایک اہلکار شہید ہوگیا۔واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سکیورٹی فورسسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں چھتیس شدت پسند ہلاک جبکہ دو اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اپر اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کا تصادم معمول بن چکا ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular