وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھرنا ختم کرنے کیلئے مزید چوبیس گھنٹے کا وقت دینے کی ہدایت کردی،

وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھرنا ختم کرنے کیلئے مزید چوبیس گھنٹے کا وقت دینے کی ہدایت کردی،

وزیر داخلہ احسن اقبال کی مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعہ دھرنا ختم کرانے کی آخری کوشش,انتظامیہ کو آپریشن چوبیس گھنٹے موخر کرنے کی ہدایت کردی،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر عوام کو تکلیف اور باہم خونریزی سے بچانا چاہیے،ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانا قانونی تقاضہ ہے،،تحفظ ختم نبوت قانون پاس ہونا پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے،قیامت تک کوئی اس میں تبدیلی نہیں لا سکے گا،اب دھرنا کا جواز نہیں رہا،ضد کا انجام جشن عید میلادالنبی کے ماحول کو کشیدہ کرے گا،وزیر داخلہ نے مذہبی رہنماؤں اور مشائخ کرام سے کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔۔۔ اس سے پہلے وزیر داخلہ نے دھرنے والوں کو تنبہہ کی تھی کہ حکومت کو طاقت کے استعمال پر مجبور نہ کیا جائے، دوسری جانب حکومت اور دھرنا قائدین میں مذاکرات بھی کئے گئے،حکومت کی طرف سے راجہ ظفرالحق اور مذہبی شخصیات شامل کی گئیں۔

Most Popular