ملک بھر میں بارشوں سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
ملک بھر میں بارشوں سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، جس کی وجہ سے دھند اور سموگ بھی مکمل ختم اور ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق مالاکنڈ، ہزارہ،مردان، پشاور ، کوہاٹ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہورڈویژن،اسلام آباد،بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرمزید بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے، اس دوران راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد رہا، سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں دس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت قلات سکردو میں منفی چار اور کالام میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔