وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے اسحاق ڈار کے استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا.

وزیراعظم کے ترجمان  مصدق ملک نے اسحاق ڈار کے استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا.

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ترجمان مصدق ملک نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے استعفے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث بیرون ملک ہیں۔ اسحاق ڈار کی علالت کے باعث پہلے ہی وزیرخزانہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے۔ شاہد خاقان عباسی مشاورت کے ساتھ وزارت خزانہ کے معاملات کو چلا رہے ہیں۔ وہ تمام امور پر بریفنگ بھی لیتے ہیں۔ وزیراعظم متعلقہ معاملات احسن طریقے سے نبھارہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ وزرا پرالزامات لگتے ہیں اگر الزام پر کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تو ایسے توساری کابینہ کا نام ای سی ایل میں آ جائے گا۔ عدالتی احکامات کی صورت میں اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

Most Popular