کراچی میں سردی کا موسم آتے ہی شہر کے مختلف لنڈا بازاروں میں عوام کی بڑی تعداد گرم کپڑوں کی خریداری میں مصروف ہے
کراچی میں سرد موسم آتے ہیں شہریوں کے پہناوں میں تبدیلی آچکی ہے اور سردی سے بچنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے گرم ملبوسات کی خریداری کیلئے لنڈا بازاروں کا رخ کرلیا ہے ، جیکٹس ، ٹراوزر ، گرم موزے ۔ لانگ کورٹس ، جوتے اور دوسری اشیاء لینے میں مصروف ہے ، عوام کہتے ہے کہ مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے اور گرم ملبوسات خریدنا مشکل ہوگیاہے جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ لنڈا بازار میں 200 روپے سے لے کر 2000 روپے تک کے مختلف ملبوسات دستیاب ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ لنڈا بازار میں زیادہ سے تر جن ممالک سے ملبوسات آتے ہیں میں برطانیہ ، امریکہ ، یورپ ، آسٹریلیا شامل ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ عوام کو مناسب ریٹ پر چیزیں فروخت کرے ، کیمرا فیصل حسین کے ساتھ یاسر سلیم وقت نیوز کراچی ۔