حکومت دھرنے والوں سے مذاکرات کرے،احتجاجی شرکا سے بھی اپیل ہے کہ کوئی درمیانی راستہ نکالیں, مفتی منیب الرحمان

حکومت دھرنے والوں سے مذاکرات کرے،احتجاجی شرکا سے بھی اپیل ہے کہ کوئی درمیانی راستہ نکالیں, مفتی منیب الرحمان

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئےچیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے عقیدہ ختم نبوت کا قانون بحال کردیا، حکومت کے پاس حالات سے نمٹنے کی قوت موجود ہے لیکن ملک کسی سانحہ کامتحمل نہیں ہوسکتا،، حکومت بااختیار افراد پر مشتمل مذاکراتی وفد کا انتخاب کرےجو دھرنا دینےوالوں کے مطالبات کو حل کرےجبکہ ذمہ داروں کا تعین کر کے قوم سے معافی مانگی جائے, مفتی منیب کا کہنا تھاکہ ایسا کوئی اقدام نہ اٹھایا جائے جس سے ایک بار پھر لال مسجد جیسا واقعہ رونما ہو، پی ٹی آئی ہویا مسلم لیگ ن کسی کا دامن دھرنوں سے پاک نہیں، دھرنوں کی روایت حکومت اور لبرل جماعتوں نے شروع کی مفتی منیب نےدھرنا دینے والی جماعت کی قیادت اور کارکنان سے اپیل کی کہ مشکل وقت میں کوئی درمیانی راستہ نکالا جائے

Most Popular