راولپنڈی کے چارسو طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ دن گزارا, طلبا نے پاک فوج کے عزم ، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی

راولپنڈی کے چارسو طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ دن گزارا, طلبا نے پاک فوج کے عزم ، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی کی مختلف یونیورسٹیز، کالجز،اسکولوں کے چار سو طلبہ اور اساتذہ کے وفد نے پاک فوج کے ساتھ دن گزارا، طلباء اور اساتذہ کے دورے کا اہتمام راولپنڈی کور کی جانب سے کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران طلبا نے پاک فوج کے عزم ، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی جبکہ اس موقع پر چکلالہ میں یادگار شہداء پر حاضری بھی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، دورے کے دوران طلبا کو پاک فوج کے ساز و سامان اور چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ سے آگاہ کیا گیا

Most Popular