وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور، تعلقات, مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور، تعلقات, مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سعودی عرب کے سفیر نواب سعید المالکی کے ساتھ لاہور میں ملاقات کی اورعربی زبان میں گفتگو کی،،وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،،پاکستان کی عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں،،دونوں ممالک کی عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط تعلق موجود ہ ہے،،دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کی خوشیوں اورغم میں برابر کے شریک رہتے ہیں ،،شہباز شریف کا کہناتھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں سماجی شعبوں کی بہتری اور عوام کی خوشحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا،،سعودی سفیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان نے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا ہے

Most Popular