دھرنے کی روایت عمران خان نے شروع کی, اسحاق ڈار کے استعفے کی افواہیں اڑائی جا رہی ہیں,مریم اورنگزیب

دھرنے کی روایت عمران خان نے شروع کی, اسحاق ڈار کے استعفے کی افواہیں اڑائی جا رہی ہیں,مریم اورنگزیب

اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان اور اٹلی کی ٹیموں کے درمیان رگبی میچ کھیلا گیا۔۔ تقریب کی مہمان خصوصی وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ امن و امان میں بہتری سے کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد میں دھرنے سے متعلق سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ روایت عمران خان نے قائم کی۔ ملک میں سیاسی استحکام ہے الیکشن اپنے مقرر وقت پر ہونگے  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفے کے حوالے سے سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں  اسحاق ڈار نے عہدہ چھوڑا تو باقاعدہ اعلان کیا جائے گا

Most Popular