وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس, اجلاس میں قانونی اصلاحات کے عمل میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اجلاس میں شریک ہوئے، وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ، وزیر قانون زاہد حامد نے بھی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں قانونی اصلاحات کے عمل میں پیشرفت کا جائزہ لیا، اصلاحات کمیٹی کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام کو بنیادی اور دیگر حقوق جلد دینا چاہتے ہیں، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا بل اسمبلی میں پیش ہو چکا ہے، فاٹا ایجنسیوں میں عدالتوں کے قیام اور سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار بہتر بنائی جائے، کمیٹی نے وزیر قانون کو عدالتی دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کیلیے دیگر انتظامی اقدامات کی بھی ہدایت کی، وزیر قانون کو بل دونوں ایوانوں سے جلد منظور کرانے کی ہدایت بھی کی گئی، کمیٹی کی بریفنگ کے مطابق اکثریت فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی حامی ہے، فاٹا کی سماجی ترقی کےلیے 10 سال کا پلان پہلے ہی تشکیل دیا جا چکا ہے۔