سندھ حکومت کیجانب سے رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع نہ کرنے سے کراچی میں امن وامان کا مسئلہ ہوسکتا ہے,وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

سندھ حکومت کیجانب سے رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع نہ کرنے سے کراچی میں امن وامان کا مسئلہ ہوسکتا ہے,وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان


گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں صوبے اورکراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی کے موجودہ حالات اور امن و امان کی بہتر صورتحال تمام سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے جس میں رینجرز کا کردار سر فہرست ہے۔ کراچی میں آپریشن تمام اسٹیک ہولڈرز کے واضح مطالبے، ملکی مفاد اور بالخصوص کراچی کے عوام کی فلاح و بہبود کی غرض سے شروع کیا گیا۔ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہے ۔۔۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے امن و امان کے سلسلے میں رینجرز کی کوشیں اور قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے رینجرز کو اختیارات کی مدت میں توسیع نہ کرنے سے کراچی کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں.

Most Popular