لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکیاں وہ دے رہے ہیں جو خود اس کے ذمے دار ہیں,وزیراعظم نوازشریف

 لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکیاں وہ دے رہے ہیں جو خود اس کے ذمے دار ہیں,وزیراعظم نوازشریف


شیخوپورہ میں بکھی پاورپلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے پیپلزپارٹی کا نام لیے بغیر کڑی تنقید کی۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو لوڈشیڈنگ سے دوچار کرنے والوں کو احتجاج کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار ہی احتجاج کی دھمکی دے رہے ہیں، جو آپ نے بویا وہ قوم کاٹ رہی ہے, وزیراعظم نے لگے ہاتھوں سندھ حکومت کی بھی کلاس لے لی۔۔ کہا وفاقی حکومت کراچی کاامن بھی ٹھیک کرے، کراچی کے اندر میٹرو بس بھی بنائے، شہر میں پینے کے پانی کی اسکیم بنائے، لیاری ایکسپریس بنائے، سندھ کے اور کئی منصوبوں کے لیے وفاق اپنی خدمات پیش کرے، ہمیں اس پر خوشی ہے لیکن یہ کام صوبائی حکومت کا ہے انہیں اپنی ذمہ داری محسوس کرنی چاہیے,تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ روز جھوٹ بھولتے ہیں، دھرنے کرتے ہیں لیکن الیکشن ہار جاتے ہیں، ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ بڑے بول بولنا اور تہمت لگانا چھوڑ دو، روز کے جھوٹ ختم کریں، الزام تراشی کی سیاست کو ختم کریں، اگر یہ ختم نہ کی تو تم بھی ختم ہوجاؤ گے۔۔ توانائی بحران پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 18 ماہ میں گھر نہیں بنتا لیکن ہم نے پاور پلانٹ بنادیا، ماضی میں ایک کام پر دس دس سال لگائے گئے اور لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا۔۔ لیکن ہم نے صرف اس منصوبے میں 53 ارب روپے کی بچت کی۔۔۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگلے سال جون تک 8 ہزار 946 میگاواٹ بجلی مزید سسٹم میں آئے گی ، ہم صرف ووٹ کے لیے بجلی کا مسئلہ حل نہیں کررہے ہیں بلکہ آگے دو تین دہائیوں کو دیکھ رہے ہیں۔۔

Most Popular