وزیرِداخلہ چودھری نثارعلی خان نے سپریم کورٹ کی فول پروف سکیورٹی اور رینجرز کی خدمات لینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِداخلہ چودھری  نثارعلی خان نے سپریم کورٹ کی فول پروف سکیورٹی اور رینجرز کی خدمات لینے کی ہدایت کی ہے۔


ملکی تاریخ کے بڑے فیصلے کے موقع پر بڑے سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔۔ وزیر داخلہ نے سپریم کورٹ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔۔ اس مقصد کے لیے رینجرز کی سکیورٹی خدمات بھی لینے کا کہا گیا ہے۔۔ وزیر داخلہ نے آئی جی پولیس اسلام آباد اور چیف کمشنر کو رجسٹرار سپریم کورٹ سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف انہی افراد کو سپریم کورٹ کے احاطے کے نزدیک آنے کی اجازت دی جائے جسکی منظوری رجسٹرار سپریم کورٹ دیں۔۔سپریم کورٹ کے اندر کا داخلہ صرف انہی لوگوں تک محدود ہوگا جن کے پاس سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی اجازت نامے موجود ہوں۔ سپریم کورٹ کے نزدیک کسی قسم کے سیاسی اجتماع یا سرگرمی کی اجازت نہ دی جائے۔۔ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

Most Popular