چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی ہدایت پر زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں نئے مصالحتی سینٹرز جلد قائم کئے جائیں گے
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی ہدایت پر زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں نئے مصالحتی سینٹرز جلد قائم کئے جائیں گے،،،متبادل مصالحتی نظام اور کیس مینجمنٹ پلان کے نفاذ کے تحت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت ایک سو ججز ٹریننگ پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں،،،ماسٹر ٹرینر ظفر کلانوری نے تربیتی سیشن میں شریک ججز کو کیس مینجمنٹ پلان اور مصالحتی نظام کے بارے میں آگہی دی،،انہوں نے بتایا کہ ضابطہ دیوانی میں مجوزہ ترامیم تیار کر لی گئی ہیں،،ستمبر کے پہلے ہفتے میں لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کی منظوری کے بعد مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دینے کے لئے حکومت پنجاب کو بھجوا دیا جائے گا جس کے تحت دیوانی مقدمات میں مصالحت کا ایک موقع دینا لازم ہو گا