کسی ادارے کی کسی ادارے کیساتھ محاذآرائی نہیں,وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
کوئٹہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ صوبے میں نوازشریف کے اعلان کردہ منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہرشخص اور ادارے کو اپنے دفاع کا حق ہوتا ہے۔ ریفرنس فائل کرنا جس کا کام ہے وہ کرے اس کا جواب دیا جائے گا,شاہد خاقان عباسی نے اداروں کے ساتھ محاذآرائی سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ منتخب حکومت ہی اسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے۔ کسی ادارے کی کسی ادارے سے محاذآرائی نہیں۔ جب اخبار پڑھتا ہوں تو محاذآرائی نظرآتی ہے ورنہ نہیں ہوتی,وزیراعظم نے کہا بلوچستان ان کی اولین ترجیح ہے۔ بلوچستان میں گیس کے مزید ذخائر دریافت کریں گے۔ ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کچھی کینال کا دوسرا فیز بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔ بلوچستان کے ہرضلع میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا جائے گا