پنجاب کےبیشتر میدانی علاقوں میں دھندکا راج برقرار ہے، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں،جبکہ اسلام آباد سے لاہورتک موٹروے ہیوی ٹریفک کےلیے بند کردی گئی.

پنجاب کےبیشتر میدانی علاقوں میں دھندکا راج برقرار ہے، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں،جبکہ اسلام آباد سے لاہورتک موٹروے ہیوی ٹریفک کےلیے بند کردی گئی.

لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اورفیصل آباد سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے صبح سےہی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں،،،جس کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکارہیں، موٹر وے حکام کے مطابق موٹر وے کے متعدد سیکشن پربھی دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے، جس کے باعث اسلام آباد سے لاہور تک موٹروے ہیوی ٹریفک کےلیے بند کردی گئی ہے،موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ شہری سفر کےلیے جی ٹی روڈ کوترجیح دیں ادھرجی ٹی روڈ پرپشاور سے نوشہرہ تک کا راستہ بھی دھند کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد،ملتان،بہاولپوراور سکھر ڈویژن میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular