بارش کے ایک دن بعد ہی سورج پھر سے آنکھیں دکھانے لگا۔

بارش کے ایک دن بعد ہی سورج پھر سے آنکھیں دکھانے لگا۔

ہفتے کے دن لاہورمیں جم کربارش ہوئی ،، جس نے لاہور میں گرمی کا زور توڑ ڈالا لیکن شہری صرف ایک دن ہی سکھ کا سانس لے پائے اور پھر سے گرمی کی لہر نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا ، پارہ اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک چڑھا تو ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے خشک اور گرم دن کی خبر سنا دی جس نے شہریوں کو چکرا کر دکھ دیا ہے۔ حکومت کی طرف سے پاک بھارت کرکٹ فائنل کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس نے گزشتہ روز شہریوں کو گرمی کا احساس نہیں ہونے دیا، لیکن فائنل گزرتے ہی لوڈ شیڈنگ کا وہ سلسلہ شروع ہوا کہ شہری بجلی آنے کا انتظار ہی کرتے رہ گئے، سحری بھی لوگوں کو بجلی کے انتظار کے ساتھ ہی کرنا پڑی۔ بجلی کے بغیر گرمی کی لہر کا مقابلہ کرنا بے حد مشکل ہے،، جس کی وجہ سے شہری بارش کی دعاؤں کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کی طرف بھی دیکھ رہے ہیں تاکہ ان کی زندگی آسان ہو جائے۔

Most Popular