چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کامیابی سے لندن میں موجود پاکستانیوں کی عید ہو گئی

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کامیابی سے لندن میں موجود پاکستانیوں کی عید ہو گئی

اوول میں جہاں پاکستان اور بھارت فائنل معرکے میں مدمقابل تھے۔ وہیں لندن میں مقیم پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی بھی اپنی ٹیموں کے لیے خاصی پرجوش تھی۔ میچ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی پاکستانی نوجوان سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے۔ خوشی میں بگل بجائے۔ اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے. میچ میں فتح کا جشن رات بھر جاری رہا۔ لندن میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت سے ان کی عید سے پہلے عید ہو گئی ہے وہ بھارتی کمیونٹی کو جواب دینے سڑکوں پر آئے ہیں جو دو ہفتے پہلے پاکستان کی شکست پر طنزیہ جملے کس رہے تھے

Most Popular