آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی آئی ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے میں بھی ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور معتدل رہے گا، تاہم کل کوئٹہ، ژوب ڈویژن، کے پی، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،اس دوران بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش کوٹلی آزاد کشمیر میں دس اور دادو میں نو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج صبح ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،سکردو، گلگت اور چترال میں تین،کوئٹہ چار،اسلام آباد نو،پشاوربارہ جبکہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت چودہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Most Popular