باجوڑ ایجنسی کی تحصیل اتمان خیل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل اتمان خیل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا

سکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل اتمان خیل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ بم دھماکے کے نتیجے میں زر ولی خان نامی شخص زخمی ہو گیا جسے قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ہسپتال میں زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Most Popular