جنگلات کے تحفظ کے لیے لاہور سے مہم شروع کرنے والے موٹر سائیکلسٹ مکرم ترین خان ملتان پہنچ گئے

جنگلات کے تحفظ کے لیے لاہور سے مہم شروع کرنے والے موٹر سائیکلسٹ مکرم ترین خان ملتان پہنچ گئے

جنگلات کے بغیر انسانی زندگی کی بقا ممکن نہیں، جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری سے متعلق آگاہی کے لئے کراس روٹ موٹرسائیکل کلب اور روٹرری کلب کے اشتراک سے موٹر سائیکل ٹور کا آغاز کیا گیا، سولہ مارچ کو لاہور سے روانہ ہونے والے موٹرسائیکلسٹ مکرم ترین اورعدنان شاہ گیارہ دنوں کی مسافت اور بتیس سو کلومیٹر کے سفر میں ملک کے مختلف شہروں اور جنگلات کا دورہ کریں گے اور پودے لگائیں گے۔ ملتان پہنچنے پرانکا کہنا تھا کا ٹور کا مقصد لوگوں کو درختوں کی اہمیت سے آشنا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جنگلات کی کٹائی روکنے کے لئے سخت اقدامات کرے جبکہ پاکستان کا ہر فرد ایک پودا لگا کر ماحول دوست ہونے کا ثبوت دے۔ دونوں سیاح اکتیس مارچ کو بلوچستان کے شہر زیارت میں عالمی یوم جنگلات کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

Most Popular