صدر جمہوریہ تاتارستان رستم مین یخانوو دورہ لاہور مکمل کر کے واپس چلے گئے۔

صدر جمہوریہ تاتارستان رستم مین یخانوو دورہ لاہور مکمل کر کے واپس چلے گئے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں "پنجاب تاتارستان بزنس فورم" کا انعقاد کیا گیا جہاں ایوان صنعت و تجارت لاہور اور تاتارستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مابین دو طرفہ معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اِس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔ شہباز شریف نے تاتارستان کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ صدر تاتارستان مین یخانوو نے دہشتگردی پر قابو پانے کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صدر جمہوریہ تاتارستان کے اعزاز میں حضوری باغ میں عشائیہ بھی دیا جہاں پنجاب حکومت اور حکومت تاتارستان کے مابین دو طرفہ تعان کو فروغ دینے کیلئے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ صدر تاتارستان دورہ مکمل کر کے واپس چلے گئے، شہباز شریف نے مہمان کو لاہور ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔ صدر جمہوریہ تاتارستان کا کہنا تھا کہ دورہ لاہور کے دوران بے پناہ پذیرائی اور خلوص ملا۔ یہاں گزارا گیا وقت زندگی کے یادگار لمحات ہیں۔ اِس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہآپ کی لاہور آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔ آپ کے دورے سے پنجاب اور جمہوریہ تاتارستان کے مابین معاشی و تجارتی تعلقات فروغ پائیں گے۔

Most Popular