عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،،، عوام کا پیسہ امانت ہے،، ایک ایک پائی کا حساب دیا جائے گا،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف

عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،،، عوام کا پیسہ امانت ہے،، ایک ایک پائی کا حساب دیا جائے گا،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف

لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کردیا گیا، وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک اہم سنگ میل ہے، یہ اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہو گا جہاں آنے والے مریضوں کا جدید مشنری سے مفت علاج کیا جائے گا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مختص منصوبوں پر رقم شفافیت سے خرچ کر رہے ہیں، عوام کا پیسہ امانت ہے ایک ایک پائی کا حساب دیں گے,شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ ینگ ڈاکٹرز سے اپیل کرتے ہیں کہ آخرت کمائیں اور احتجاج چھوڑ دیں، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتالوں سے مریض خوار ہوتے ہیں,شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جوہری طاقت کے باوجود ہمارا پاسپورٹ دیکھ کر اچھا سلوک نہیں کیا جاتا، عوام کو سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ہم پاکستان کو عظیم ریاست بنائیں گے

Most Popular