ملک بھر میں مردم شماری کا عمل جاری ہے، پہلے مرحلے میں ملک کے تریسٹھ اضلاع میں افراد کا اندراج کیا جائے گا

ملک بھر میں مردم شماری کا عمل جاری ہے، پہلے مرحلے میں ملک کے تریسٹھ اضلاع میں افراد کا اندراج کیا جائے گا

پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 63 اضلاع میں مردم شماری کا عمل جاری ہے،،، شمارکندگان کی ٹیم گھر گھر جا کر مردم شماری کے فارم فراہم کر رہی ہیں،، جن پر تمام معلومات دی جائیں گی،، اہل خانہ کی فراہم کردہ معلومات حتمی تصور ہونگی،،، مردم شماری کیلئے شہری بھرپور انداز سے حصہ لے رہے ہیں،،، شمار کندہ ٹیم کے ہمراہ ایک فوجی، ایک پولیس اہلکار بھی موجود ہے جو گھر گھر جا کر معلومات اکھٹی کر رہے ہیں،،، مردم شماری کیلئے تمام اضلاع سے سیل ریکارڈ شماریات ہیڈ آفس جمع ہو گا۔ تمام کنٹرول روم بھی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں،،، مردم شماری کے لئے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔۔ پہلے مرحلے کے دوران مردم شماری کا عمل پندرہ اپریل تک جاری رہے گا،،،

Most Popular