نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے دو بچے شدی زخمی ہو گئے،

نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے دو بچے شدی زخمی ہو گئے،

جنونی بھارتی فوج کی سرحدوں پر دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے،،، دشمن فوج گزشتہ کئی دنوں سے وقفے وقفے سے ایل او سی پر سرحدی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے،،، کوٹلی آزاد کشمیر میں نکال سیکٹر پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ اور گولے برسائے،،، بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہو گئے،،، بھارتی فوج کی جانب سے گاؤ ں بالاکوٹ کو نشانہ بنایا گیا،،، فائرنگ سے زخمی ہونے والے چودہ سالہ محمد شکیل اور نو سالہ حماد احمد کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا،،، دونوں بچوں کی ٹانگوں میں گولیاں لگیں۔۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور انداز سے جواب دیا،،، جوانوں نے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بزدل فوج دم دبا کر بھاگ نکلی،،، بھارتی فوج کی سائیڈ پر سناٹا چھا گیا۔۔۔ بھارتی گزشتہ کئی دنوں سے فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رکھے ہوئے ہے،،

Most Popular