پاکستان تحریک انصاف کے لاپتہ ہونے والے رہنما ندیم میمن گھر پہنچ گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے لاپتہ ہونے والے رہنما ندیم میمن گھر پہنچ گئے۔

ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق ندیم میمن کے بیٹے نے ہفتہ کے روز تھانہ میمن گوٹھ میں اپنے والد کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا تاہم ندیم میمن اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے خود پولیس کو اطلاع دی ہے۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ ندیم میمن کو لے کر جانے والے لوگوں نے ہی انہیں گھر پر چھوڑا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم میمن نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ چار بندے انہیں اٹھا کر جام ہاؤس لے گئے تھے۔ اُن لوگوں نے اُن پر تشدد بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ندیم میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کو پولیس نے بازیاب کرایا ہے۔

Most Popular