چھٹی کا دن ہو اور کراچی کے ساحل پر شہریوں کا رش نا ہو ایسا ممکن نہیں.

چھٹی کا دن ہو اور کراچی کے ساحل پر شہریوں کا رش نا ہو ایسا ممکن نہیں.

چھٹی کے روز شہر قائد کے باسی بھلا تفریح کیسے بھول سکتے ہیں، صبح ہوتے ہی شہریوں نے فیملیوں اور دوستوں کے ہمراہ رخ کیا ساحل سمندر کا اور خوب کیا انجوائے۔ شہریوں نے کہا کہ موسم چاہے جیسا بھی ہو چھٹی سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لیے ساحل سمندر کی سیر معمول بن چکا ہے، صبح کی روشنی میں سمندروں کی موجوں کا نظارہ اور گھڑ سواری کا مزہ ہی الگ ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ساحل سمندرکی سیر کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، فیملی اوردوستوں کے ہمراہ آئے افراد نے کھانے پینے اور گھومنے پھرنے کے علاوہ خوشی کے ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کیا،،، کیمرا مین امجد اقبال کے ساتھ فیضان جلیس وقت نیوز کراچی

Most Popular